وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس سے متعلق خبردارکرتے ہوئے کہ ابھی تک وائرس کی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مئی کے آخراورجون کے شروع میں کورونا متاثرین بڑھ سکتے ہیں وائرس سے اموات کی شرح میں اضافہ بھی خارج از امکان نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھنے کے بعد متاثرین کی اصل تعداد سامنےآئےگی۔
انھوں نے کہا ہمیں تیار رہنا چاہیے مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔ایئرپورٹس کھلنے اور ٹیسٹنگ استعداد بڑھنے کے بعد اب چھ ہزار سےزائد پاکستانیوں کو بیرون ملک سے واپس لاسکیں گے۔