Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2020 02:43pm

رمضان سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت ساٹھ روپے فی کلو بڑھ گئی،سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رمضان شریف کی آمد سے پہلے ہی پولٹری سمیت دیگر ضروری آئٹمز کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔

مرغی کا گوشت ایک سو چالیس سے بڑھ دو سو روپے کلو ہوگیا۔ مارکیٹ میں آلو ستر روپے اور پیاز پینسٹھ روپے کلو ہوگیا، پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

دکانداروں ںے نرخ بڑھنے کی ساری ذمہ داری موسم اور لاک ڈاؤن پر ڈال دی ہے۔ کہتے ہیں رسد میں کمی سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔

Read Comments