وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ مئی میں کورونا کیسز پیک پر ہوں گے، آنے والے دنوں میں صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماجی فاصلوں پر مؤثر انداز میں عمل کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کیسز کی پیک وسط مئی اور مئی کے آخر میں ہوگی، لاک ڈاون میں رعایت دی تو تعداد اور زیادہ بڑھ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یومیہ تین ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، انھوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کیسز کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے، مئی میں کوروناکیسزپیک پر ہوں گے۔
وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ مئی میں کوروناکیسزپیک پرہوں گے، آنے والے دنوں میں صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔