لاک ڈاؤن میں نرمی کیا ہوئی، کراچی بھر میں ہر طرح کی دکانیں کھل گئیں، سماجی دوری کی مکمل خلاف ورزی جاری ہے، سڑکوں سے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔
کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہر بھر میں ہر طرح کی دکانیں کھل گئیں۔
میڈیکل اسٹورز، سبزی اور پرچون کی دکانیں تو پہلے ہی کھلی ہوئی تھیں، اب موٹر میکینک سے لے کر دیگر کاروبار بھی کھل رہے ہیں۔
بدترین بات یہ ہے کہ سماجی دوری کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے، لوگوں نے ماسک کا استعمال بھی کم کردیا ہے
سڑکوں سے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کا ازدحام ہے،
چنگ چی رکشوں میں سواریاں ایک دوسرے کے برابر بیٹھ رہی ہیں، رکشوں اور ٹیکسیوں کی بھی برمار ہے۔
عوام کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ ہونے سے وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، کورنا سے بچنا ہے تو لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہے۔