Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2020 08:01am

میں اس وقت وسیم اکرم کو قتل کر دیتا ۔۔۔ شعیب اختر نے تہلکہ خیز بات کہہ دی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہوں نے مجھے میچ فکسنگ کی پیشکش کی ہوتی تو میں انہیں مار دیتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ 'میں 1990ء میں کھیلے گئے چند میچز دیکھ رہا تھا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کس طرح وسیم اکرم نے ناممکن صورتحال کے دوران بھی انتہائی عمدہ باﺅلنگ کی۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں بہت واضح طور پر یہ کہوں گا کہ اگر وسیم اکرم نے مجھے میچ فکسنگ کا کہا ہوتا تو میں انہیں تباہ کر دیتا، حتیٰ کہ انہیں مار دیتا، لیکن انہوں نے کبھی مجھ سے ایسی کوئی بات نہیں کی۔'

انہوں نے بہت زیادہ حمایت کرنے پر وسیم اکرم کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ 'میں سات سے آٹھ سال تک ان کے ساتھ کھیلا ہوں اور ایسی کئی مثالیں دے سکتا ہوں جب انہوں نے مخالف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کی وکٹیں حاصل کرنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے میرے لئے صرف ٹیل اینڈرز چھوڑے۔ پرانے میچز دیکھنے کے بعد میں نے انہیں فون کر کے معذرت کی کہ ان ک ساتھ کھیلنے کے دوران میں ان کے اعلیٰ ظرف کی وہ تعریف نہیں کر سکا جس کے وہ حقدار تھے۔'

Read Comments