پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا زور ٹوٹ گیا، مارکیٹ میں آج سارا دن مندی کے بادل چھائے رہے۔
سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار چہیتر پوائنٹس کمی سے بتیس ہزار چار سو بائیس پر بند ہوا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد عالمی بازار حصص مندی کی لپیٹ میں آگئے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی منفی رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار چہیتر پوائنٹس کمی سے بتیس ہزار چار سو بائیس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج تین سو سترہ کمپنیوں کےتینتیس کروڑ نوے لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔ جس میں اڑسٹھ کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور دو سو چھتیس میں کمی اور تیرہ کمپنیز کے شیئرز میں استحکام رہا۔