Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2020 03:49am

معروف ترین ایم ایم اے فائٹر "ولہیلم اوٹ" نے اسلام قبول کرلیا

آسٹریا کے مشہور ایم ایم اے فائٹر "ولہیم اوٹ" نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

ولہیم اوٹ نے اسلام قبول کرنے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام میں کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن نے مجھے اس مذہب کو جاننے کا موقع دیا جس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹرین فائٹر نے ویڈیو میں کلمہ طیبہ بھی پڑھا اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ ولہیم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

Read Comments