Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2020 02:27pm

صحت عامہ کے پروگرامز کی بندش، تشویش کااظہار

ملک میں صحت عامہ کے پروگرام بند ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا گیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ   صحت عامہ کے پروگرامز بند ہیں،یہ تشویش کا پہلو ہے۔

ظفرمرزا نے مزید کہا کہ  اوپی ڈیز بند ہونے سے بھی لوگ متاثر ہورہے ہیں، سفارت کاروں نے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے، مساجد کھلی رکھنے پر 20 نکات کے ایس او پیز بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے ایک مہم چلائیں گے، مہم کے ذریعے ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔

ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ یاران وطن کے نام سے ایک پلیٹ فارم لانچ کرہے ہیں، پوری دنیا میں ایک چوتھائی لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ظفرمرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں 1 لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹس کرچکے ہیں۔

Read Comments