وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں پنجاب حکومت کورونا کے خلاف بھرپور کام کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو چودہ ارب روپے جاری کیے ہیں،یومیہ بتیس سو ٹیسٹ کی صلاحیت ہے، چاہتے ہیں ٹیسٹنگ کیپسٹی دس ہزار تک بڑھالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں مالی امداد کی مد میں بائیس ارب پچھتر کروڑ روپے بھی تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا کے خلاف بھرپور کام کر رہی ہے،اور پنجاب میں 22ارب 75کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے۔