Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2020 02:17pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت علماء اکرام کا اجلاس

وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت علما کرام کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔

مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ علماء کرام نے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علماء نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم کے مؤقف کی بھرپور تائید کی۔ اور حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مساجد میں کورونا سےبچاؤ کیلئے پروٹوکول کا خیال رکھا جائےگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے علمائے کرام کے تمام مطالبات سنے، جمعہ کو یوم توبہ کے طور پر منایا جائے گا۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مساجد میں کوروناسےبچاؤکیلئےپروٹوکول کاخیال رکھاجائےگا، وزیراعظم نےعلمائےکرام کےتمام مطالبات سنے، جمعہ کو یوم توبہ کےطور پرمنایاجائےگا، کورونا کاپھیلاؤروکنےکےساتھ نظام زندگی بھی چلاناہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ  وائرس سےنمٹنےکیلئےعلمائے کرام بھی کوشاں ہیں، 20نکاتی ایجنڈےاورایس اوپیز پرعمل کیاجائےگا۔

اس موقعے پر  وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ رمضان المبارک میں بیس نکاتی ایس اوپیز پر سختی سےعمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی خواہش تھی کہ رمضان میں مساجد آباد ہوں۔

Read Comments