پاکستانی اداکارہ میرہ امریکی شہر نیویارک میں پھنس گئیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر مدد کی اپیل کردی۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیویارک قبرستان بنتا جارہا ہے، یہاں روزانہ ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ شوز اور فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں وہاں گئی تھیں اور اب پھنس کر رہ گئی ہیں۔
اداکارہ میرا نے مزید کہا ہے کہ میں ایک ہوٹل میں قید ہوکر رہ گئی ہوں، واپسی کیلئے پیسے تک ختم ہوچکے۔
انہوں نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ خدارا میری مدد کی جائے اور وطن واپسی کا بندوبست کیا جائے۔ میں اپنے وطن میں ہی مرنا چاہتی ہوں۔