سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔ ٹنڈو آدم اور جھول کے مستحقین میں امداد کے نام پر زائدالمیعاد راشن تقسیم کیا گیا۔
سانگھڑ میں لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار اور مستحق افراد کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔ امداد کے نام پر غیر معیاری اور زائدالمعیاد راشن تقسیم کیا گیا۔
ٹنڈوآدم اور جھول کے کئی علاقوں میں رات کی تاریکی میں راشن تقسیم کیا گیا۔ جس میں چائےکی پتی دوہزار سات کی یعنی تیرہ سال پرانی تھی۔آٹا،چینی اوردالیں ناقابل استعمال جبکہ چاول بھی انتہائی غیرمعیاری فراہم کیا گیا۔
انتظامیہ کی غفلت پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کاکہنا ہے کہ کچھ مقامات سے شکایات موصول ہونے پر ٹھیکیدار کا ٹینڈرمنسوخ کردیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فراہم کردہ غیرمعیاری اشیا زندگیوں سے کھیلنےکےمترادف ہے۔