بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانیکا کا اعلان کردیا گیا۔
معاون خصوصی معید یوسف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل سے چھ ہزار پاکستانیوں کو روزانہ وطن لانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس ہفتے سے کمرشل ایئرلائنز کو بھی پاکستانیوں کو لانے کی اجازت دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طورخم، چمن اور واہگہ بارڈر سے آنے والوں کو دو دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔