کورونا وائرس کے دنیا بھرمیں وارتیزی سے جاری ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ چھپن ہزارسے تجاوزکرگئی۔
بائیس لاکھ پچھتر ہزار سے زائد اب تک مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں آج آٹھ سو اٹھاسی افراد جان سے گئے۔ بیلجیئم میں دوسو نوے اور نیدرلینڈز میں ایک سو بیالیس اموات ہوئیں۔ امریکا میں اب تک سینتس ہزار ایک سو پچھتر افراد ہلاک ہوئے۔
اٹلی میں بائیس ہزار سات سو پینتالیس، اسپین میں بیس ہزارتینتالیس، فرانس میں اٹھارہ ہزار چھ سو اکیاسی اور برطانیہ میں پندرہ ہزار چار سو چونسٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔