تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے ایس او پی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی، کپڑے اور درزی کی دکانیں ایک دن کھولیں، الیکٹریشن اور اے سیز ٹیکنیشن ایک دن کام کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی، سعید غنی، ناصرحسین شاہ، امتیاز شیخ کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویزدے دی ، ہفتے کے دنوں کوکام کے حساب سے تقسیم کرلیں، کپڑے اور درزی کی دکانیں ایک دن کھولیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکٹریشن اور اے سیز ٹیکنیشن ایک دن کام کریں۔