Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2020 02:59pm

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور آئندہ برس بھی لیگ کا حصہ بننے پر رضامند ہوگئے۔

رواں برس راؤنڈ مرحلے سے ہی باہر ہوجانے والی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے ویڈیو لنک گفتگو میں بتایا کہ واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر آئندہ برس بھی پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

شین واٹسن نے گزشتہ دنوں پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم کوئٹہ کے اونر نے انہیں اصرار کرکے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا اور اب وہ آئندہ برس بھی لیگ کا حصہ بننے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔

 

Read Comments