ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں ریلیف سے متعلق مطالبے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے ،
بات چیت میں وزیراعظم نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل پر زور دیا کہ کورونا کے باعث ایک غیر مثالی معاشی اور صحت کے بحران کا سامنا ہے اور اس سے ترقی پذیر ممالک قرض اور کم مالی وسائل کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں ۔
بات چیت میں عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کے پاس سخت متبادل ہیں یا تو وہ کورونا کے باعث موت کا سامنا کریں یا پھر بھوک کا۔
اس موقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ان کو فوری طور پر قرض میں ریلیف بغیر کسی سخت شرائط کے مہیا کی جائیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ جرمنی بھی اس حوالے سے لیڈرشپ کا کردار جی ٹوئنٹی ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں ا دا کرے گا۔