مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ آج سے مساجد میں لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مساجد میں باجماعت نماز جاری رہے گی، بزرگ اور متاثرہ افراد مساجد نہ آئیں۔
لاک ڈاؤن پر موثر علمدرآمد ناگزیر ہے لیکن شہری گھروں میں بیٹھنے کو تیار نہیں، بازاروں میں سماجی دوری کا اُصول بری طرح پامال ہورہی ہے۔ چینی ماہرین کے مطابق سماجی دوری کا اصول اپنانا ہوگا،اور لاک ڈاؤن سخت ترین کرنا ہوگا۔