Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 09:26am

کراچی کی ڈاﺅ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ویکسین تیار کر لی؟

کراچی: ڈاﺅ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے "انٹراوینیس امیونو گلوبیولن" تیار کر لی ہے۔

ڈاﺅ یونیورسٹی کورونا علاج کیلئے گلوبیولن تیار کرکے دنیا پر سبقت لے گئی ہے، پروفیسر سعید کا کہنا تھا کہ "آئی وی آئی جی" کورونا کیخلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیار کی گئی ہے، ماہرین نے گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینیمل سیفٹی ٹرائل بھی کر لیا ہے جو کہ کامیاب رہا ہے۔

پروفیسر شوکت علی کا کہنا تھا کہ گلوبیولن کی تیاری کورونا بحران میں امید کی کرن ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا نے اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور اب تک 93 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 374 پر جا پہنچی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 336 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 5 ہزار 374 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار 95 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 44 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف قرنطینہ سینٹر ز میں علاج جاری ہے ۔

کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 2594 تک جا پہنچی ہے جو کہ تیزی سے بڑھتی جارہی ہے، سندھ میں 1411، کے پی کے میں 744، بلوچستان میں 230، گلگت بلتستان میں 224، اسلام آباد میں 131 اور آزاد کشمیر میں 40 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Read Comments