وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ قرضوں کی مد میں ترقی پزیر ممالک کو آسانیاں فراہم کی جائیں تاکہ وہ کورونا جیسی عالمی وبا کا مقابلہ کرسکیں اور اپنے نظام صحت کو بہتر کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے دو اعشاریہ دو ارب کا پیکیج دیا جبکہ بائیس کروڑ آبادی کا ملک پاکستان صرف آٹھ ارب ڈالرز ہی افورڈ کرسکا۔
انہوں نے اپیل کی کہ عالمی برادری ترقی پذیرممالک کے قرضوں میں نرمی کرے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھوک اور دوسری جانب کورونا سے لڑنا ہے۔