Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2020 02:34pm

عثمان بزدار کو اپوزیشن سے گلا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں سیاست سمیت ہر چیز بدل گئی لیکن پاکستان کی اپوزیشن کا منفی رویہ نہ بدلا، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا جیسے اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ  مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ کر ملک سے باہر جانے والے عوام کے خیرخواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کی مالی امداد کیلئے وزیراعظم کے تاریخی پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

عثمان بزدار سے معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں کورونا کے سدباب کیلئے کاوشوں میں صنعتکاروں اورتاجر برادری کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ڈی جی خان میں نیگٹو رزلٹس والے 755 زائرین گھروں کو جاچکے ہیں، اب صرف 74 زائرین ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود ہیں۔

Read Comments