ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا بھی کورونا کی طرح لاعلاج ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم کو سندھ حکومت فوبیا ہوگیاہے۔ وفاقی حکومت کی نالائقوں حقائق بیان کرنا شروع کیے تو لوگ کورونا کو بھول جائیں گے۔
مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا بتائیں ان کی وزیراعلی پنجاب کے بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا پنجاب اورخیبر پختونخوا حکومتیں کورونا پر قابو پاچکیں؟خیبرپختونخواہ کے اسپتال حکومت کی لاپرواہی کی داستان سنارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کو اپنےعوام کی فکر ہے۔ پی ٹی آئی کے وزرا ہمیشہ کی طرح انسانیت کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھایا کہ کیا پنجاب اورکے پی حکومتیں کورونا پر قابو پاچکیں؟