آئی ایم ایف کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ’گریٹ ڈپریشن‘ کےدور کےبعد بدترین معاشی بدحالی آسکتی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے،آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹیلینا جارجیوا نے خبردار کیا کہ کورونا کےباعث بدترین کساد بازارہوسکتی ہے۔
کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں شرح نمو تیزی سےمنفی ہوجائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس بہت سےممالک میں آمدن میں کمی ہوگی۔ اگروائرس رواں سال کےاختتام تک ختم ہونا شروع ہو جائے توجزوی طور پر آئندہ سال بہتری کی امید ہے ۔
’ان کا کہنا تھا کہ گریٹ ڈپریشن‘ کےدور کےبعد بدترین معاشی بدحالی آسکتی ہے۔