Aaj Logo

شائع 10 اپريل 2020 02:31pm

آٹا اور چینی بحران، مزید پہلووں کی تحقیقات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اس حوالے سے مزید پہلووں کی انکوائری کی ہدایت جاری کردیں۔

چینی برآمد ہوئی یا بیرون ملک اسمگل کی گئی، اٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے مزید پہلووؤں کی بھی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

تحقیقاتی کمیشن کو فرانزک آڈٹ کی ہدایت بھی کی گئی،

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں بعض وزرا نے ستر فیصد تک چینی اسمگل ہونے کی نشاندہی کی تھی۔

Read Comments