وزیراعظم عمران خان سے چین کی دو کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات کی ہے ۔
چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں پچاس لاکھ روپے عطیہ جمع کرادیا۔
چینی کمپنیوں نے این ڈی ایم اے کو تیس لاکھ روپے کا حفاظتی سامان بھی عطیہ کیا ہے ۔
وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کی دو کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل افضل بھی شریک ہوئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے چینی کمپنیوں کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ چینی انجنیئرنگ کمپنی کے سربراہ نے ٹیکنالوجی کی مدد سے کپاس کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ۔
چینی کمپنی کی جانب سے وزیراعظم کو کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چینی توانائی کمپنی کے صدر نے قابل تجدید توانائی منصوبوں اور پاکستان میں شمسی توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچپسی پر چینی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا ۔