Aaj Logo

شائع 08 اپريل 2020 02:02pm

ای سی سی اجلاس، رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں بجلی صارفین کوریلیف دینے سے متعلق سمری پرفیصلہ کل تک موخرکردیا ، کل دوبارہ غور کیا جائے گا ۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آبادمیں ہوا ۔ جس میں 2.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

اس پیکیج سے یوٹیلٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرسبسڈی دی جائے گی ۔

اشیائے خوردنی 15 سے 20 فیصد سستی فراہم کی جائیں گی ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوتھ بزنس لون کیلئے 84 کروڑ کی سبسڈی سمیت سپلیمنٹری گرانٹس اور  پختوانخواہ میں ایف سی ٹریننگ سنٹرکے قیام ایڈوانس فنڈزجاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔

ای سی سی نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق سمری پرفیصلہ کل تک موخرکر دیا ہے ۔

ای سی سی کل ہونے والے اجلاس میں اس پرپھرغورکرے گی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں کارکے کیس میں لیگل فیس کی ادائیگی کیلئے 1.5 ملین ڈالرکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی  دی گئی ۔

 اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے  ۔ ملک بھرمیں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد میں رقوم تقسیم کی جائیں گی ۔

Read Comments