وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارا ہر اول دستہ ہے۔ حفاظتی سامان فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں ایک سو چھتیس اسپتالوں میں تین ہزار تین سو وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا فنڈز کا استعمال چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے وابستہ منصوبوں پر کیا جائے، جس کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچ سکیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف طبی عملہ ہمارا ہر اول دستہ ہے، اور ان کو حفاظتی سامان فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔