پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رئیس عبدالرحمان چاچڑ کی غریب پروری کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے غریب اور غربت کا مذاق بنا دیا ہے۔
ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے رہنما ہزار ہزار روپے دے رہے ہیں لیکن وہ اس طرح کے ہزار کا نوٹ سامنے رکھ کر ہاتھ اونچا کرکے تاکہ واضح طور پر ہزار کا نوٹ نظر آ سکے اور ویڈیو بنانے والے کو بھی کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو ٹھیک آئے۔
مدد کرنے کا یہ انداز تو غریب کی غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اس کی عزت نفس سے کھیلنا ہے۔ اس وقت بھی لوگوں کو اللہ پاک کا خوف نہیں آ رہا وہ بے دھڑک دکھاوا کر رہے ہیں۔
ویڈیو نہیں تصویر بناو...
پیپلزپارٹی سندھ کے سینئیر رہنما ﺭﯾﺌﺲ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﭼﺎﭼﮍ غریبوں کی مدد کرتے ہوئے۔ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻣﺪﺩ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍ
ﺑﻼﻭﻝ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻏﺮﯾﺐ ﭘﺮﻭﺭ ﻣﻞ ﮔﯿﺎ ..
ﺍﮔﻼ ﻣﺘﻮﻗﻊ وزیراعلی سندھ۔ pic.twitter.com/mY8YEhC91c— حسان خان بلوچ (@HKbaloch007) April 2, 2020
سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرحمان چاچڑ کی ویڈیو وائرل ہے اور اس پر لوگ شدید تنقید بھی کر رہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی کی مدد ہی نہ کریں۔ مدد کیلئے کہا گیا ہے کہ جب آپ کسی غریب کی مدد کرتے ہیں تو دوسرے ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے لیکن یہاں تو غریب کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔