قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کوپش اپ چیلنج دینے کا سلسلہ جاری ہے، امام الحق نےاظہرعلی کا چیلنج پورا کردیا، محمد حفیظ اور جہانگیر خان نے ضرورت مندوں کی مدد کی اپیل کردی جبکہ بیلجئیم کی پروفٹبال لیگ کومنسوخ کردیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث کھلاڑی گھروں تک محدود ہیں تو ایسے میں ساتھی کرکٹرز کو پش اپ چيلنج دينے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بيٹسمين امام الحق نے اظہرعلی کا چيلنج پورا کرتے ہوئے بابر اعظم کوچیلنج کردیا۔
Next up @ImamUlHaq12. Let's see how he handles this challenge? pic.twitter.com/lBCZ8C82q4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 2, 2020
کرکٹرمحمد حفيظ اورليجنڈری اسکواش پليئرجہانگيرخان نے ضرورت مندوں کی مدد کی اپيل کی جبکہ سوئس ٹينس اسٹار راجر فيڈرربرف پوش مقام پرٹينس کھيلتے نظرآئے۔
دوسری جانب بيلجيئم کي پروفٹبال ليگ کو منسوخ کرديا گيا، یہ کورونا کے باعث منسوخ ہونے والي پہلی يورپيئن ليگ ہے۔ پوائنٹس ٹيبل پر سرفہرستClub Bruges کو فاتح قرار دياجائے گا۔