قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس سیلف آئسولیشن سے باہر آ گئے۔ لوگوں سے گھروں میں رہنے اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کردی۔
وقار یونس پی ایس ایل فائیو ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے جہاں سڈنی میں وہ 14 روز کیلئے ازخود تنہائی میں چلے گئے تھے۔
آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کو ہمت دکھانی ہے، ہمت دکھائے بغیر اس وباء سے نجات حاصل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانا ہے اور اس وائرس سے نجات کیلئے آگاہی پیدا کرنی ہے۔