Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2020 01:20pm

انگلینڈ کے ننھے پرستار نے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کا دل جیت لیا

انگلينڈ سے تعلق رکھنے والے کم عمر پرستار کے تعريفی پيغام نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دل جیت لیا

انگلش کاؤنٹی سمرسيٹ نے بابراعظم کے پانچ سالہ فین آسکر کا پيار بھرا مضمون ٹوئٹر پر شيئر کيا جس ميں بچے نے لکھا بابر اعظم ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

گزشتہ سال پاؤں کے آپريشن کے بعد ان سے ملاقات ہوئی تھی وہ بہت مہربان انسان ہيں۔ مضمون ميں چسپاں تصوير  ميں بابراعظم بچے کو گود ميں اٹھائے ہوئے ہيں۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر آسکر کا شکريہ ادا کيا اور لکھا کہ وہ ملنے کے منتظر ہيں۔

بابرنے آسکر کو دل لگا کر پڑھنے کا مشورہ بھی ديا۔ آئی سی سی نے بھی بابراعظم  کے اقدام کو سراہا۔

Read Comments