پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کرے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں تبلیغی بھائیوں سے بھی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جو ہمارے دوست تبلیغ میں ہیں اور مراکز میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ مکمل تعاون کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ہنگامی صورتحال ہے اور پوری دنیا اس وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ ہمیں اس وائرس کے پھیلنے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیئے بلکہ تعاون کرنا چاہیئے۔
مولانا نے مزید کہا کہ اللہ نے قرآن میں حکم دیا ہے کہ اللہ عزوجل، اس کے رسول ﷺ اور حکومت کرنے والوں کی اطاعت کی جائے۔
انہوں نے مزید کیا کہا ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔
عوام حکومتی ہدایات پر عمل کریں ؛ مولانا طارق جمیل #AajNews #AajUpdates #MaulanaTariqJameel pic.twitter.com/6Dgpobsbrh
— Aaj News Urdu (@aaj_urdu) April 2, 2020