مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بل تین ماہ میں ادا کیے جاسکتے ہیں،
ٹیکس ریفنڈ کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ تمام فوڈ پراڈکٹس سے ڈیوٹیز ختم کردی گئی ہیں۔
حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ چار مختلف طریقوں سے سو ارب روپے ریفنڈ کئے جا رہے ہیں، دو سو ارب روپے کی گندم بھی خرید رہے ہیں، چھوٹے کارخانوں کیلئے بھی سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 200ارب روپےکی گندم خریدی جارہی ہے۔