کورونا وائرس نے کھیلوں کی دنیا پر ایک اور وار کردیا۔ برطانیہ میں دنیائے ٹینس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ وملبڈن بھی منسوخ کردیا گیا۔
آل انگلینڈ لان ٹینس کلب انتظامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایونٹ کا انعقاد انہتائی مشکل ہے، ایونٹ لندن میں 29 جون سے 12 جولائی تک شیڈول تھا۔
اب ومبلڈن کا 134 واں ایڈیشن آئندہ برس منعقد ہوگا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ومبلڈن کو منسوخ کیا گیا ہے۔