پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایسے میں حکومت نے اس وبا کو قابو کرنے کیلئے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ پاکستان میں لاتعداد ایسے گھرانے موجود ہیں جو اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت انہیں کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے جبکہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ بے روزگار ہوچکا ہے۔ ایسے میں یہ غریب افراد خاصی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی کئی نامور شخصیات ان دنوں ضرورتمند خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے بھی یہ درخواست کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ غریبوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔
گزشتہ دنوں مشہور ٹی وی میزبان و حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پولیس اور ینجرز اہلکاروں کو بریانی تقسیم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین ان دنوں دیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر غریبوں تک راشن بھی پہنچا رہے ہیں، اس تمام تر صورتحال میں ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر بھی راشن کی پیکنگ میں اُن کا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔
طوبیٰ نے راشن پیک کوتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تو جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے اس اقدام کو سراہا وہیں کچھ سارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور غریبوں کی مدد کے جذبے کو محض دکھاوا قرار دینا شروع کردیا۔
طوبیٰ نے یہ ویڈیو اپنے فالوور کو حوصلہ دینے کیلئے شیئر کی تھی تاکہ لوگ اس ویڈیو کو دیکھیں اور ان میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو مگر الٹا لوگوں نے اُن پر چڑھائی کردی اور دکھاوا قرار دے دیا۔ ذیل میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس ملاحظہ کریں۔