اسرائیل میں کورونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کورونا کے باعث "آئسولیشن" کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کو خاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کل منگل کو ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد میں بعد میں پتا چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدیدار کورونا کا شکار تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر ہے۔ ابھی تک ان میں کورونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ منگل کی شام کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
قبل ازیں پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا تھا کی میڈیکل ٹیسٹس میں پتا چلا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کورونا سے محفوظ ہیں تاہم وہ فی الحال قرنطینہ میں رہیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں کورونا کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 685 ہوگئی ہے جب کہ 18 صہیونی کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔