روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 42ہزار158 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 8لاکھ 41ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
دنیا پر کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،مہلک وائرس کے باعث یورپ میں برا حال ہوچکا ہے، اٹلی میں آج پھر 837افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 12ہزار 428تک جاپہنچی ہے۔
اسپین میں بھی کورونا وائرس سے ایک دن میں 553ہلاکتیں ہوگئیں، جس کے بعد تعداد 8ہزار 464 ہوچکی ہےجبکہ متاثرین کی تعداد95 ہزار 923 ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس سے 499ہلاکتیں، بیلجیئم میں 705اور ہالینڈ میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں ریکارڈ اموات ہوئیں، ایک دن میں 381ہلاکتیں ہوگئیں، برطانیہ میں ہلاک افراد کی تعداد 1789ہوچکی ہے جبکہ ترکی میں 46، انڈونیشیا میں 14اور سعودی عرب میں 2اموات ہوگئیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ کیسز امریکا میں ہیں جہاں 1لاکھ 80ہزار200سے زائد افراد وائرس کا شکار ہیں ،امریکا میں مزید432ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3ہزار 890ہوگئی۔
دنیا بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے اب تک 42ہزار158 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 8لاکھ 58ہزار 892افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔