پاکستان کی تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹرز میڈیکل اسٹاف اول دستے میں کھڑے ہیں اور دن رات دوسروں کی جانیں بچانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن خود ان کے پاس وہ آلات نہیں ہیں جن سے وہ اپنی حفاظت کرسکیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے لیکن اس صورتحال میں ہم جیسے اقدامات اٹھائیں گے وہی آنے والی نسلوں کی قسمت کا فیصلہ بھی کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دنیا کا بہترین ہیلتھ کیئر سینٹر بھی اس وباء کے سامنے ناکام ہوتا نظر آرہا ہے اور وہ ہزاروں نئی اموات کیلئے تیاریاں کررہےہیں۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو تمام حفاظتی آلات مہیاء کئے جائیں تاکہ وہ صحت مند رہتے ہوئے اپنے کام کو بہترین طریقے سے انجام دے سکیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قواعد پر عمل کریں اور گھروں میں رہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا ہے ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Front line medical staff have to have the right protective equipment to fight COVID-19 or the situation will deteriorate rapidly. We need to give what we can to PM’s Relief Fund. Also this is not a holiday-we have to stay at home to save lives.Together we will win this battle! IA pic.twitter.com/IqhhcqK3CW
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) March 31, 2020