بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے جواں سال بھتیجے عبداللہ خان خالق حقیقی سے جاملے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے بھتیجے عبداللہ خان کی عمر 38 برس تھی اور وہ گزشتہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔
عبداللہ کے انتقال پر یہ افواہ بھی گردش کررہی تھی کہ ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن اہلخانہ نے اس بات کی سختی سے تردید کردی ہے۔
عبداللہ خان دل اور ذیابطیس کے مریض تھے اور گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
گزشتہ برس دبنگ خان نے عبداللہ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی کی تھی اور لکھا تھا کہ 'اتر جاؤ چچا کا کندھا توڑو گے کیا'۔
View this post on Instagram
I am @beingstrongindia and he is @realstrong.in @aaba81
A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on
عبداللہ کے انتقال پر سلمان خان نے ایک اُن کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'ہم ہمیشہ آپ سے پیار کریں گے'۔