Aaj Logo

شائع 31 مارچ 2020 03:08pm

وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں کیسے شامل ہوں؟

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ملک میں کورونا کے باعث جاری صورتحال پر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس فورس میں آپ کیسے شامل ہوسکتے ہیں اور یہ کیا کام کرے گی جانیئے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کردیا ہے۔ اس فورس میں رجسٹریشن کا آغاز 31 مارچ سے شروع ہوگا جو 10 اپریل تک جاری رہے گا۔

کورونا رلیلیف ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زائد عمر افراد شامل ہوسکیں گے جو ہنگامی حالات میں نہ صرف راشن سپلائی کا کام کریں گے بلکہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ یہ تمام رضا کار قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کریں گے اور ان کی ڈیٹا شیئرنگ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ کی جائے گی۔

اس فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کے افراد شامل ہوسکتے ہیں، رجسٹریشن کیلئے ڈیجیٹل فارم تیار کیا جاچکا ہے جو 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

اس ڈیجیٹل فارم میں نام، پتہ، عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی جسے پُر کرکے اس فورس میں شامل ہونے کیلئے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ اس فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔

Read Comments