Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2020 01:19pm

انگلش پریمئرلیگ انتظامیہ کا حالیہ سیزن دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ

-762 ملین پاؤنڈز کے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے انگلش پریمئرلیگ انتظامیہ نے حالیہ سیزن دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

کورونا وائرس کے باعث انگلش پریمئرلیگ کا حالیہ سیزن بھی متاثرہے۔ انتظامیہ نے لیگ کے میچز کو 30 اپریل تک معطل کررکھا ہے۔

بھاری نقصان سے بچنے کیلئے نیا پلان تیار کیا گیا ہے۔ جس کے تحت مئی کے آغازمیں بند دروازوں کے پیچھے میچز ہونگے۔ حالیہ سیزن 12 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

اسی حوالے سے جمعے کو اہم اجلاس ہوگا، پلان کی منظوری کیلئے حکومت کی اجازت بھی درکار ہوگی۔

اگر 16 جولائی تک سیزن مکمل نہ ہوا تو ٹی وی کنٹریکٹ کی مد میں 762 ملین پاؤنڈز (یعنی تقریباً 3 کھرب 63 ارب پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

Read Comments