Aaj Logo

شائع 31 مارچ 2020 12:23pm

پشاور زلمی کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ عطیہ کرنے کا اعلان

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ جمع کرائیں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ پوری امید اور یقین ہے کہ پاکستان کا ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں اور تمام احتیاطیں تدابیر اختیار کریں۔

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے تحت کورونا وائرس کے خلاف آگہی کے لیے مہم بھی جاری ہے جس کے تحت جہاں زلمی اسٹار کرکٹرز نے خصوصی ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں وہیں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اردو، انگریزی، سندھی اور پشتو زبان میں آگہی مہم بھی کی جارہی ہے۔

Read Comments