کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی مشکل میں پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایونٹ 2 سال کیلئے ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔
اکتوبر نومبر کے بعد کوئی ونڈو خالی نہیں اور 2021 میں بھارت میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے۔ جس کے باعث رواں برس ہونے والے ایونٹ کا انعقاد 2022 میں ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی 30 جون تک کوالیفائرز پہلے ہی ملتوی کرچکا ہے۔