ترکی کے سابق گول کیپر روستوو ریکبر کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا، اٹالین فٹبال کلب یووینٹس کے تمام کھلاڑی اور کوچ کورونا وائرس کے باعث تنخواہوں میں کٹوتی پر رضامند ہوگئے۔
کورونا وائرس کے کھیلوں اور کھلاڑیوں پر وارجاری، ترکی کی طرف سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے سابق گول کیپر روستوو ریکبر کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ 46 سالہ روستوو ترکی کی جانب سے 120 میچزکھیل چکےہیں۔
کورونا وائرس کے باعث تنخواہوں میں کٹوتی کے حوالے سے اٹالین کلب یووینٹس کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، 4 ماہ تک کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی جس سے کلب کو 90 ملین یوروز کی بچت ہوگی۔
ورلڈ نمبرون ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے سربیا میں کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے ایک ملین یوروز کا عطیہ دے دیا، یہ رقم سربیا میں وینٹی لیٹرز اور دیگرسامان خریدنے پرخرچ ہوگی۔