Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2020 12:17pm

فکسنگ کی پیشکش: قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور: کرکٹرعمر اکمل نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پی سی بی کی جانب سے ملنے والے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن کی آفر کی بروقت اطلاع نہ دینے کی غلطی تسلیم کرلی۔

پي ايس ايل فائيو ميں فکسنگ کی پیشکش، کرکٹر عمراکمل نے پی سی بی کے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے فکسنگ کی آفر کی بروقت اطلاع نہ دینے کی غلطی تسلیم کرلی، موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کوپہلے ہی آگاہ کردینا چاہیئے تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے حق میں بول پڑے

عمراکمل کو کرپشن کی پیشکش چھپانے پر 20 فروری کومعطل کیا گیا تھا اور 17 مارچ کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔ اس کا جواب 31 مارچ تک جمع کرانا تھا تاہم عمراکمل نے 2 روز قبل جواب جمع کراديا۔

یہ بھی پڑھیئے: اینٹی کرپشن یونٹ کے ثبوت دکھانے پر عمر اکمل لاجواب

ذرائع کے مطابق عمر کو اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون کرنے پر کم سے کم سزا کا سامنا ہے، معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جانے کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا۔

Read Comments