کورونا وائرس نے چین کے صوبے ووہان سے پھیل کر دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے۔ اب تک اس مہلک وباء سے دنیا بھر میں 6 لاکھ 14 ہزار سے افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 28 ہزار سے زائد افراد ابدی نیند بھی سوچکے ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت ترین مسکراہٹ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی ایران کی بے بی ماڈل اناہیتا ہاشم زادہ سے متعلق ویڈیوز گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ ہے کہ اناہیتا بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں؟
جی نہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیوز میں بے بی ماڈل اناہیتا ہاشم زادہ نہیں ہیں بلکہ ان ہی کی طرح دکھنے والی کوئی اور بچی ہے۔ ذیل میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ ویڈیوز کے اسکرین شاٹس ملاحظہ کریں۔
زیرگردش ویڈیوز کے حوالے سے اناہیتا ہاشم زادہ کے نام سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ چلانے والی اُن کی والدہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں اناہیتا نہیں بلکہ ان کی کوئی ہمشکل بچی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بے بی ماڈل بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور وہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئی ہیں۔ ذیل میں اناہیتا کی والدہ کا ردعمل ملاحظہ کریں۔
ذیل میں اناہیتا کی چند خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔
View this post on Instagram
A post shared by Anahita Hashemzadeh | آناهيتا (@annahiita.hashemzadeh) on
View this post on Instagram
A post shared by Anahita Hashemzadeh | آناهيتا (@annahiita.hashemzadeh) on
View this post on Instagram
A post shared by Anahita Hashemzadeh | آناهيتا (@annahiita.hashemzadeh) on
View this post on Instagram
A post shared by Anahita Hashemzadeh | آناهيتا (@annahiita.hashemzadeh) on