Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2020 03:32pm

گھروں میں رہ کر اللہ کی عبادت کریں اور اس سے معافی مانگیں، نیلم منیر

دنیا بھر میں پھلی ہوئی کورونا وائرس کی وباء پر پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے اللہ نے سب کو موقع دیا ہے، جو احتیاط ہے وہ ضرور کی جائے مگر گھروں میں رہ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور اُس سے معافی مانگی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر تم پہچانتے ہو اور اگر تمہارے اندر ایمان ہے تو تمہیں ڈر کس بات کا ہے؟ اس لئے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے۔

نیلم نے مزید کہا کہ جو احتیاط بتائی گئی ہے وہ کریں اور ان تمام چیزوں سے بڑھ کو جو بات ہے وہ یہ کہ اللہ تعالی نے آپ سب کو ایک بار پھر موقع دیا ہے اور اس موقع کو غنیمت جان کر ذیادہ سے ذیادہ عبادت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع بہت خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے ورنہ لوگوں کی زندگیاں ایسے ہی گزر جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ بہت غفور و رحیم ہے، اس کی رحمت کو پہچانیں وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔

انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سمیت تمام کیلئے خصوصی دعا کی۔ ساتھ ہی اپنے مداحوں اور ملک بھر کے تمام لوگوں کیلئے بھی دعا کی۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ پاک سے معافی مانگتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ اب اس وباء کو ختم کردے کیونکہ جب تک اللہ نہیں چاہے گا تو کوئی دوا نہیں بنے گی، یہ دنیا اللہ کی ہے اور اس پر سارا کنٹرول بھی اُسی کا ہے۔

Read Comments