کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کر دیئے گے ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری نجی اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس 31 مئی تک بند رہیں گے۔ نوٹفکیشن مین کہا گیا ہے کہ ان چھٹیوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تصور کیا جائے گا۔
کرونا وباء کے تحت اداروں کی بندش کا فیصلہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھجوا دیا گیا۔