Aaj Logo

شائع 26 مارچ 2020 06:54pm

کورونا وائرس: سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور اس سے اب تک تقریباً 190 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ اس وباء سے چھٹکارا پانے کیلئے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ایسے میں جہاں حکومتیں اس مشکل گھڑی میں اپنے شہریوں کی آسانی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہیں وہیں کھلاڑیوں نے بھی حکومتوں کے ساتھ تعاون کیلئے فنڈز اکھٹا کرنا شروع کردیئے ہیں۔

آج سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا وائرس کے فنڈ میں 25 ملین جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کورونا وائرس فنڈ میں مشترکہ طور پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ روپے دیں گے۔

Read Comments