دنیا بھرکےایک سوستانوے ممالک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔
اٹلی میں مزید سات سوتینتالیس افراد ہلاک۔ تعداد چھ ہزار آٹھ سوبیس تک پہنچ گئی ۔اسپین فرانس میں بھی ہلاکتوں اور کیسز کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے ۔
دنیا بھرکےایک سوستانوے ممالک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
اٹلی میں صورتحال کافی تشویشناک ہے، ہلاکتیں روزانہ سیکڑوں میں رپورٹ ہورہی ہیں، جسکے بعدہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار آٹھ جبکہ کیسزانہترہزار سے تجاوزکرگئے۔
حکومت نےلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر چارسوسے تین ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ کرلیا۔
اسپین میں ہلاکتیں دوہزار نوسونوے تک پہنچ گئیں۔ ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کےباعث میڈرڈ کے آئس رنک کومردہ خانے میں تبدیل کردیا گیا۔
ایران میں اب تک انیس سوسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے، متاثرین کی تعداد پچیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
فرانس میں اب تک گیارہ سو ہلاکتیں ہوچکیں، آسٹریلیا میں حکومت نےجنازے میں شرکا کی تعداد دس جبکہ شادی میں پانچ افراد تک محدود کردی۔
برطانیہ میں اب تک چارسوبائیس، نیدرلینڈزمیں دوسوچھیتر جرمنی میں ایک سوانسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔